28 جون 2012 - 19:30

روس نے ایران سے پاکستان کے لئے گيس پائپ لائن پروجیکٹ کے لئے بجٹ فراہم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

ابنا: پاکستانی حکام نے روس کے اس اتفاق کے بارے میں اطلاع دیتےہوئے کہا ہے کہ روس کی جانب سے ایران پاکستان گيس پائپ لائن کے عظیم پروجیکٹ کے لئے بجٹ فراہم کرنے کے سمجھوتے کے تعلق سے مسودہ اگلے پندرہ دن میں تیار ہوجائےگا۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان اور روس کے ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں پاکستان اور روس کےدرمیان انرجی سیکٹر کے دیگر منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئي۔

پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر عاصم حسین نے کہاہے کہ اس وقت پاکستان انرجی کے بحران میں مبتلا ہے اور اسی وجہ سے ایران اور ترکمنستان سے انرجی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے معاہدوں کو تیزی سے آگے بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔سن دوہزار دس میں تہران اور اسلام آباد کے معاہدے کے مطابق ایران کے جنوبی پارس گيس فیلڈ سے پاکستان کو قدرتی گيس فراہم کی جائے گي۔ اس معاہدے کی رو سے پاکستان روز آنہ ساڑھے اکیس ملین مکعب میٹر گيس خریدے گا۔  .......

/169